اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب پر حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات اور فضائی پروازوں میں خلل کے باعث ایکسن موبل، ٹوٹل انرجیز، شیل اور بی پی سمیت دنیا کی بڑی تیل کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے ریاض میں ہونے والی توانائی کانفرنس میں شرکت کا ارادہ ترک کر دیا۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں سکیورٹی کی صورتحال اور پروازوں میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث عالمی تیل کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے ریاض کی توانائی کانفرنس میں شرکت منسوخ کر دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ریاض ایئرپورٹ پر حملے کے بعد فضائی کمپنیوں کو درجنوں طیاروں کے راستے تبدیل کرنا پڑے، جبکہ ایک ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق، حملوں میں اضافے کے بعد سعودی حکام نے ملک کے کئی ہوائی اڈے بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ